ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لندن بم حملہ، اٹھارہ سالہ مشتبہ شخص گرفتار کر لیا گیا

لندن بم حملہ، اٹھارہ سالہ مشتبہ شخص گرفتار کر لیا گیا

Sat, 16 Sep 2017 22:59:02    S.O. News Service

لندن ،16؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)برطانوی پولیس نے آج بروزہفتہ لندن کے جنوب مغربی علاقے میں واقع ایک گھر پر چھاپہ مارا۔ بتایا گیا ہے کہ یہ کارروائی گزشتہ روز ایک زیرزمین ریلوے اسٹیشن پر کیے گئے بم حملے کی تفتیش کے سلسلے میں کی گئی۔ دوسری طرف پولیس نے اس بم حملے میں ملوث ہونے کے شبے میں ایک اٹھارہ سالہ لڑکے کو گرفتار کر لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم کو شہر ڈوور سے حراست میں لیا گیا۔ اس حملے میں22افراد زخمی ہوئے تھے۔ ادھر لندن کے پارسنز گرین انڈرگراؤنڈ ٹیوب اسٹیشن کو کل کے بم حملے کے ایک روز بعد آج صبح مسافروں کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا۔


Share: